Windows 10 Free Download and Install

0
1118

مائیکروسافٹ نے ایک ٹول بھی جاری کیا ہے جس کی مدد سے آپ ونڈوز10 کی آئی ایس او فائل ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی انسٹالیشن ڈسک بنا سکتے ہیں۔ انسٹالیشن ڈسک کے کئی فوائد ہیں۔ مثلاً ایک دفعہ ونڈوز 10 مکمل ڈاؤن لوڈ کر کے آپ اس کے ذریعے یو ایس بی یا ڈی وی ڈی کو انسٹالیشن ڈسک بنا کر نہ صرف یہ کہ اپنے پاس ونڈوز10 انسٹال کر سکتے ہیں بلکہ کسی بھی سسٹم پر انسٹالیشن کی جا سکے گی چاہے اس پر انٹرنیٹ دستیاب ہو یا نہ ہو۔ انٹرنیٹ سے براہِ راست اپ گریڈ کافی وقت لیتی ہے کیونکہ پہلے یہ تمام ضروری اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرتی ہے اور پھر انسٹال کرتی ہے لیکن انسٹالیشن میڈیا آپ کے پاس موجود ہو تو یہ کام بہت جلد اور آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح ونڈوز10 کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹالیشن ڈسک بنائی جا سکتی ہے۔ سب سے آپ کو مائیکروسافٹ کا ڈاؤن لوڈ درکار ہو گا، جسے آپ درج ذیل ربط سے حاصل کر سکتے ہیں:

ونڈوز ٹین ڈاؤن لوڈ ٹول

یہ ٹول 32 اور 64 بِٹ آپریٹنگ سسٹم کے لیے الگ الگ دستیاب ہے۔ اپنے موجودہ آپریٹنگ سسٹم کے حساب سے یہ ٹول ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کا نام ’’میڈیا کری ایشن ٹول‘‘ (MediaCreationTool) ہے جب کہ اس کا سائز 19 ایم بی کے لگ بھگ ہے۔ اس ٹول کی مدد سے نہ صرف یہ کہ آپ انسٹالیشن میڈیا حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو براہِ راست ونڈوز10 پر اپ گریڈ بھی کر سکتے ہیں۔

01-download-windows-10

اس کی ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہونے کے بعد اسے چلائیں تو آپ کے سامنے دو آپشنز موجود ہوں گے۔ پہلے آپشن کے ذریعے آپ پی سی کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں اور اگر آپ انسٹالیشن میڈیا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دوسرا آپشن منتخب کریں۔ چونکہ ہمارا مقصد یہی ہے اس لیے ہم دوسرے آپشن کا انتخاب کریں گے۔

02-windows-10-language-edition-architecture

نیکسٹ پر کلک کریں تو اگلے حصے میں زبان، ونڈوز ایڈیشن اور آرکیٹیکچرمنتخب کرنا ہو گا۔ نیکسٹ پر کلک کریں تو اگلے مرحلے پر دو آپشنز موجود ہوں گے۔

03-windows-10-usb-dvd

پہلا آپشن ہے ’’یو ایس بی فلیش ڈرائیو‘‘۔ اگر آپ اپنی یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو ونڈوز10 کی انسٹالیشن ڈسک بنانا چاہتے ہیں تو اس آپشن کو منتخب کریں۔ لیکن اگر آپ ISO فائل ڈاؤن لوڈ کر لیں تو جب چاہیں کسی یو ایس بی یا ڈی وی ڈی کو انسٹالیشن ڈسک بنا سکتے ہیں۔ اگر آئی ایس او فائل حاصل کرنا آپ کا مقصد ہے تو دوسرا آپشن ’’آئی ایس او فائل‘‘ منتخب کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

04-downloading-windows-10

اگر آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا انتخاب کریں تو آپ کے پاس چار جی بی سے زائد اسپیس کی حامل یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا موجود ہونا ضروری ہے۔ جبکہ آئی ایس او فائل کمپیوٹر میں کہیں بھی محفوظ کی جا سکتی ہے۔یہاں پوچھا جائے گا کہ آئی ایس او فائل کہاں ڈاؤن لوڈ کی جائے، اپنا مطلوبہ فولڈر منتخب کریں تو ڈاؤن لوڈنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ونڈوز10 کی آئی ایس او فائل تین جی بی سے زائد سائز کی حامل ہے اس لیے اب اس کی ڈاؤن لوڈنگ میں ہونے والی دیر آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار پر منحصر ہے۔

ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہونے کے بعد یہی سافٹ ویئر ایک دفعہ پھر ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل کا تجزیہ کرے گا کہ آیا فائل درست طریقے سے ڈاؤن لوڈ ہوئی یا نہیں، یہ عمل چند منٹس لیتا ہے۔

05-download-windows-10

سارے کام مکمل ہونے کے بعد آخری اسکرین پر آپ کو آئی ایس او فائل جس فولڈر میں ڈاؤن لوڈ کی گئی ہو گی اس کا مکمل پاتھ بھی بتایا جائے گا اس کے علاوہ یہ آپشن بھی دیا جائے گا کہ آپ چاہیں تو اس کے ذریعے فوراً انسٹالیشن ڈی وی ڈی بنا لیں۔

06-download-windows-10

انسٹالیشن ڈسک

ونڈوز ٹین کی آئی ایس او فائل کو ڈی وی ڈی پر برن کیا جا سکتا ہے اور بوٹ ایبل یو ایس بی فلیش ڈرائیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔ ISO فائل کے ذریعے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو انسٹالیشن ڈسک بنانے کے لیے کئی پروگرامز مفت دستیاب ہیں۔ ایسا ہی ایک پروگرام آپ درج ذیل ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے .ہیں

Windows USB/DVD Download Tool

SHARE
Previous article5 Best Websites for Free Vector Graphics
Next articleFotoJet- Make Collage, Photo Card and Poster Online
I am a blogger, freelance Graphic & Web Designer and manage Meostar Graphix & Data Solutions in 2010 with Motto of ❝Quality-you can Trust!❞ Provide Graphic Designing and WordPress web development services for your Personal and Business needs.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here